مصیبت کی گھڑی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ اپنے 

مسلمان بھایئوں کے ساتھ ہے


 فورٹ عباس تحصیل نمائندہ خصوصی (عبد الباسط شاہین) تفصیلات کے مطابق

 ستلج کے سیلاب کی وجی سےچاروں طرف سیلاب کا پانی ہی پانی اور صحن میں میت کوئی رستہ نہیں گھر تک پہنچنے کا اورگھر کی دیوار سیلابی ریلے سے کی وجہ سے گری اور ایک ہی چھوٹے بچے کا جوان باپ دیوار کے نیچے آنے کی وجہ سے فوت ہو گیا  اور بدقسمتی یہ کہ حکومتی نمائندے فوٹو سیشن سے بڑھ کر عملی طور پر کچھ نہ کر سکے

الحمدللہ خدمت انسانیت سے سرشار پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع بہاولنگر کے ورکرز گہرے پانیوں سے ہوتے ہوئے تعزیت کے لیے  پہنچے اور فوتگی والے گھر سمیت مسلسل تین دن سے گردونواح کے علاقوں میں بھی کھانا پہنچا رہے ہیں

مرکزی رہنما  شکیل الرحمٰن نے  نمائندہ خصوصی سے گفتگو میں کہا  ان شاءاللہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ورکرز نے عزم کیا ہے کہ کھانے سے بڑھ کر ہم فوتگی والے گھر میں کچھ کمرے،واش روم،کچن وغیرہ تعمیر کروا کے دیں گے

Comments

Post a Comment